گو-ایئر کی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کو پرواز سے قبل جانچ میں
کلیئر کرنے والے ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر (اے ایم ای) کا لائسنس شہری
ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)
نے معطل کر دیا ہے۔انجن کے مین گیئر باکس میں خرابی کی وجہ سے دہلی سے پرواز بھرنے کے 21 منٹ
بعد ہی طیارے کو واپس دہلی ہوائی اڈے پر واپس اترنا پڑا تھا۔طیارے میں تین بچوں سمیت 187 مسافر سوار تھے۔